*پنجاب: ناقص صفائی پر 26 تحصیلوں میں فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ*
پنجاب حکومت نے صفائی کے ناقص انتظامات، انتظامی غفلت اور ورکرز کو تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے پر 26 تحصیلوں میں صفائی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 21 تحصیلوں میں کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کنٹریکٹ ایک ہی کمپنی کے پاس تھے۔ متعلقہ تحصیلوں میں مشینری کی ہینڈنگ اوور کا عمل جاری ہے۔
حکومت نے 90 روزہ سیلف آپریشن کی ہدایت کی ہے جس کے تحت صفائی کا نظام عارضی طور پر سرکاری انتظام میں چلے گا اور ڈپٹی کمشنر نگرانی کریں گے۔ ملتان، فیصل آباد، جھنگ، بھکر اور لیہ میں کنٹریکٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔






