*کراچی میں گرم مرطوب موسم، پنجاب اور کے پی میں بارشوں کا الرٹ*
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی 81 فیصد اور جنوب مغرب سے ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب اور خیبرپختونخوا نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔






