کہاں بارشیں کہاں کڑی دھوپ ؟ محکمہ موسمیات سے اہم خبر آگئی

*ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا*

 

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا، جبکہ بالائی شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

*اسلام آباد:* موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

*خیبرپختونخوا:* بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور دیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 

*پنجاب:* بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

 

*سندھ:* بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

*بلوچستان:* بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

 

*کشمیر اور گلگت بلتستان:* مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔