*کراچی میں آئندہ 3 روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان*
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے لیے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔






