سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہو گئے

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 430 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔