غریب عوام کیلئے بری خبر ، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ، کتنا ؟ جانئے

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں گندم کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے پر صارفین تشویش کا شکار ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے اور آٹے کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔