سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 270 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 859 روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر پر آگیا ہے۔