ایران کو عالمی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کو عالمی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تہران پر مالی دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ایرانی معیشت کی اہم مالی شریانوں پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران کی مالی معاونت کرنے والے تمام عناصر کا احتساب کیا جائے گا اور امریکا عالمی مالیاتی نظام کو کسی صورت مفلوج نہیں ہونے دے گا۔