نارووال: تحصیل شکرگڑھ کے نواحی گاؤں فتح پور افغانہ میں ایک دکان سے چھ فٹ سے زائد لمبا کوبرا سانپ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تقریباً 40 منٹ تک سرچ آپریشن کے بعد سانپ کو بحفاظت پکڑ لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کوبرا کو شہری آبادی سے دور اس کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔






