پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی اطلاع دی۔ پوسٹ کے کیپشن میں حمیرا بانو نے لکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ نے اس کے لیے کچھ اور طے کر رکھا ہوتا ہے، اور جب رب ’کن‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا، تاہم شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
حمیرا بانو کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور انہیں خصوصاً ماں کے کرداروں میں خاصی پسندیدگی حاصل ہے۔






