باکسنگ چیمپئن فائرنگ سے ق- ت- ل

جنوبی افریقی باکسر زولانی ٹیٹے کو جمعے کے روز ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زولانی ٹیٹے کے قتل کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زولانی ٹیٹے 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (IBF) کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔ بعد ازاں 2017 سے 2019 تک انہوں نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (WBO) کا بینٹم ویٹ ٹائٹل بھی اپنے نام رکھا۔