شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے، جس کے دوران باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

پاکستان بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے اختتام کے بعد تنظیم کی ایک سالہ صدارت سنبھالے گا، جبکہ پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کا سربراہی اجلاس بھی منعقد کرے گا۔