پولیس حملہ کیس؛ فلک جاوید کو بڑا ریلیف مل گیا

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور پولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید زمان پارک میں اسلام آباد پولیس کے افسران پر حملے کے مقدمے میں ملوث ہیں اور ان سے پیٹرول بم بھی برآمد ہوا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق اسلام آباد پولیس بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر طلبی سمن کی تعمیل کے لیے پہنچی تھی، جہاں مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 کے تحت درج ہے۔