امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔ فوجی حکام کے مطابق حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اے ایچ 64 اپاچی تھا۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فورٹ ہُڈ کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم حادثے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔






