حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں بھی ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ لیوی میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 12 اگست کو بھی حکومت نے ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 76 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں کمی کے باوجود لیوی میں اضافے کے باعث اس کی مجموعی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔






