سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

حکام کے مطابق رواں سال 2 لاکھ 92 ہزار 831 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جبکہ امتحانات کے دوران نقل کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔ امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 1006 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانی عمل کو مکمل کرنے کے لیے 2012 سپروائزری اسٹاف اور 6996 انویجیلیٹرز تعینات کیے گئے، جبکہ پرچوں کی جانچ کے لیے 4855 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پرچوں کی چیکنگ کے لیے مجموعی طور پر 10 ہزار 706 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔