سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4040 ڈالر پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے مقرر ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 68 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی 6291 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی تھی۔
گزشتہ روز چاندی کی قیمت میں بھی 174 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 6223 روپے کی ہو گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 43 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا۔






