کوٹلی (آئی این پی): پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا اور عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کیے، جبکہ آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔
کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں آزاد کشمیر میں عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے ثمرات آج بھی عوام محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے محبت کرتے ہیں کیونکہ اس نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں آزاد کشمیر میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور دیگر شعبوں میں نمایاں ترقیاتی کام کیے گئے، جن سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔
مریم اورنگزیب نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی کارکردگی کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






