//

مسلم لیگ (ن) پر پری پول دھاندلی کا الزام، سردار جاوید ایوب خان کا الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

 

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کوٹلہ، مظفرآباد، سردار جاوید ایوب خان نے مسلم لیگ (ن) پر پری پول دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابات کے دوران بسوں کے اعلان اور فراہمی کو انتخابی ضابطہ اخلاق اور شفاف انتخابات کے اصولوں کے منافی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات انتخابی ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔

سردار جاوید ایوب خان نے کہا کہ عوام ایسے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے جمہوریت، شفاف انتخابات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیا جائے اور تمام امیدواروں کے لیے یکساں انتخابی ماحول یقینی بنایا جائے تاکہ آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close