//

مسلم لیگ (ن) پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار عباسی کا الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 

مظفرآباد سٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار مختار عباسی نے مسلم لیگ (ن) پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں پنجاب کے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابات کے دوران آزاد کشمیر کے لیے دس بسوں کی فراہمی کا اعلان انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سردار مختار عباسی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close