مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ 10 گرام سونا 258 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 107 روپے اضافے سے 6 ہزار 177 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 91 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 295 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 21 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.07 ڈالر بڑھ کر 56.98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




