الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فارم-ڈی کے ذریعے جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔
ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی لازمی جمع کرائی جائے، جبکہ پارٹی سربراہ کو ممنوعہ فنڈنگ حاصل نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فارم-ڈی میں کسی قسم کی اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک اسٹیٹمنٹس بھی مالی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔
ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ مالی گوشوارے صرف سیکریٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں ذاتی طور پر جمع کرائے جائیں گے، جبکہ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے بھیجے گئے فارم وصول نہیں کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






