//

خبردار !!! موٹر وے ٹریفک کیلئے بند!کہاں کہاں ؟ پولیس کی ہنگامی ٹریفک ایڈوائزری جاری

موٹروے پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر سفری پابندیوں اور ٹریفک کی تبدیلیوں سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم-1 پر چارسدہ کے قریب کلومیٹر 504 کے مقام پر شدید بارش کے باعث مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موسم اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب ای-35 ہزارہ موٹروے پر ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کی مرمت کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ تبدیل کیا گیا ہے۔ مرمتی کام کے دوران 96 کلومیٹر جنوبی سمت (مین)، 95 کلومیٹر جنوبی سمت بیدڑہ اور 84 کلومیٹر شمالی سمت قلندرآباد کے قریب گاڑیوں کو متبادل راستوں کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close