//

جیٹ فیول کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی): حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت مجموعی طور پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر بڑھ چکی ہے، جس کے باعث فضائی شعبے کے آپریشنل اخراجات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close