//

من مانی قیمتیں وصول، ایل پی جی بلیک میں فروخت

لاہور (آئی این پی): لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت تاحال یقینی نہ بنائی جا سکی، جہاں دکاندار سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں یہ 350 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے، جبکہ روزمرہ اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورچارجنگ کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close