نئی دہلی (آئی این پی): بھارت کے سابق فوجی صوبیدار چوہان نے بھارتی عسکری قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی عزائم کا آلہ کار بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت مودی، اڈانی اور امبانی کے مفادات کی محافظ بن گئی ہے۔ ان کے بقول فوج کو ملک کو لوٹنے والوں کا ساتھ دینے کے بجائے عوام اور وطن کے مفادات کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔
صوبیدار چوہان نے کہا کہ وہ ایسی عسکری قیادت پر لعنت بھیجتے ہیں جو چور سیاسی رہنماؤں کی خوشامد کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور مودی کی چاپلوسی کرنے والے فوجی افسران وردی کی عزت کو داغدار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو وطن کے دفاع کے لیے فوج میں بھیجتے ہیں، نہ کہ کسی سیاسی رہنما یا بااثر کاروباری شخصیات کے مفادات کے تحفظ کے لیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






