آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول میں توسیع کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور میں ہونے والے انتخابات کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے مختلف مراحل کی تاریخوں میں ایک، ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی نئی تاریخ 4 جولائی مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ اسی روز حتمی امیدواروں اور ان کے انتخابی نشانات کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔

اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ذیشان خلیل نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے مختلف مراحل میں ایک، ایک روز کی توسیع کی گئی ہے، تاہم انتخابی عمل ضابطہ کار کے مطابق جاری ہے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے 21 روز بعد پولنگ کرائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close