گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

واشنگٹن امریکہ میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی توانائی بحران کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ٹویوٹا RAV4 ہائبرڈ استعمال شدہ کار مارکیٹ میں غیر معمولی رجحان بن گئی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا RAV4 ہائبرڈ کے بعض استعمال شدہ ماڈلز اپنی اصل قیمت سے بھی زیادہ میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کچھ کیسز میں یہ گاڑیاں نئی 2026 ماڈل سے بھی مہنگی پڑ رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق عام طور پر نئی گاڑیاں شو روم سے نکلتے ہی اپنی قدر کھو دیتی ہیں، تاہم اس ماڈل میں اس کے برعکس رجحان دیکھا جا رہا ہے اور سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محدود سپلائی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب اس غیر معمولی صورتحال کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث صارفین کم ایندھن خرچ کرنے والی گاڑیوں کی طرف تیزی سے راغب ہو رہے ہیں۔

کار ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال امریکی آٹو مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں روایتی قیمتوں کے اصول تبدیل ہو رہے ہیں اور بعض ماڈلز استعمال کے باوجود اپنی قدر برقرار رکھنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close