مظفرآباد: ترجمان محکمہ خوراک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ خوراک میں گریڈ 9 تا 15 کی خالی آسامیوں پر عارضی ایڈہاک بھرتیوں کے لیے مختلف اخبارات میں اشتہارات جاری کرکے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
امیدواروں کو انٹرویو کے لیے 4 جون 2026 کو مظفرآباد اور 5 جون 2026 کو راولپنڈی طلب کیا گیا تھا، تاہم ناگزیر انتظامی وجوہات کی بنا پر مقررہ تاریخوں پر ہونے والے انٹرویوز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انٹرویوز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد ازاں کیا جائے گا اور امیدواروں کو اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






