پرائز بانڈزرکھنے والے ہو جائیں خبردار ! فائلرز اور نان فائلرز کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان میں پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

حکومتِ پاکستان کے قوانین کے تحت پرائز بانڈز سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر 1500 روپے والے پرائز بانڈ کا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیتنے والے فائلر سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں کٹوتی ہوگی، جس کے بعد اسے 25 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔

اسی طرح نان فائلر کی صورت میں 9 لاکھ روپے ٹیکس کٹنے کے بعد انعامی رقم 21 لاکھ روپے رہ جائے گی۔