ن لیگ کے شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (آئی این پی) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس کو ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جاری بیان کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ن لیگی شرپسند عناصر نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کر کے ناقابلِ برداشت حرکت کی۔