تھرپارکر (آئی این پی) تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 12 بکریاں ہلاک ہو گئیں، تاہم قریب موجود کسان اور تین بچے محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، جبکہ صحرائے تھر میں بھی گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔
مٹھی کے نواحی گاؤں ہریار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی، جس کے نتیجے میں باڑے میں موجود 12 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
تاہم باڑے کے قریب جھونپڑی میں موجود کسان اور تین بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔






