پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہا علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، تاہم اس بار معاملہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کسی خبر کے بجائے صارفین کی جانب سے سامنے آنے والی ایک تجویز ہے۔
رجب بٹ اپنی فیملی وی لاگز، قانونی معاملات اور اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروں کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر نبیہا علی خان بھی اپنی ازدواجی زندگی، خلع، طلاق کے نوٹس اور بعد ازاں صلح کے معاملات کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تجویز دی کہ رجب بٹ اور ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کروا دینی چاہیے، جس کے بعد اس پوسٹ پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔
کچھ صارفین نے اسے محض مذاق قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے غیر ضروری اور ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔
رجب بٹ اور ڈاکٹر نبیہا علی خان میں سے کسی نے بھی اس وائرل پوسٹ یا اس سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ تجویز کسی تصدیق شدہ خبر پر مبنی نہیں بلکہ صرف صارفین کی آن لائن گفتگو کا حصہ ہے۔






