وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز بھی چھٹی ہوگی، جبکہ تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔
سندھ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔




