پنجاب حکومت کے **اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام** کے تحت مستحق خاندانوں کو گھروں کی فراہمی کے لیے جاری قرضوں اور تعمیراتی پیش رفت کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے تحت پنجاب میں مجموعی طور پر 231 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے ایک لاکھ 8 ہزار 977 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 26 ہزار 128 گھروں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 14 لاکھ 26 ہزار 556 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 7 ہزار 740 قرضے اجرا کے لیے تیار ہیں اور ان کے لیے 14 ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق شفاف، آسان اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو باوقار اور محفوظ رہائش کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے۔






