رجب بٹ نے اپنی ہوش رُبا آمدنی سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے چند برسوں میں بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے۔ وہ اپنی ویڈیوز، برانڈ پروموشنز اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے باعث نمایاں شہرت اور مالی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی، جس پر رجب بٹ نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سال باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے تھے۔

رجب بٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں اور یہ مقام انہیں 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوا ہے۔

رجب بٹ کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔