محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ملک کے متعدد مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں شام کو مطلع جزوی ابر آلود،بارش بھی متوقع ہے۔
بٹگرام، ایبٹ آباد، کالام، سوات، مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، سرگودھا، اٹک، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے، نارووال اور فیصل آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع تاہم نصیرآباد، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک میں ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس سے دو سے تین روز تک بارشیں متوقع ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ 2 جون سے بارش کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے ملک کے مختلف مقامات پر 2 سے 3 روز تک بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





