نئے مالی سال27-2026 کے بجٹ کیلئے اہم معاشی اہداف مقرر

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال27-2026 کے بجٹ کیلئے اہم معاشی اہداف مقرر کرلیے ہیں۔

نئے مالی سال کےلیے 4715 ارب روپے کا قومی ترقیاتی آؤٹ لے منظور کرلیاگیا ہے۔ اگلے سال کے لیے معاشی شرحِ نمو کا ہدف 4 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

حکومت نے آئندہ بجٹ میں عوام سے سرچارج کی مد میں سالانہ اوسطاً 2156 ارب روپے وصول کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ زراعت کا ہدف3.8فیصد،صنعت 4فیصد، سروسز کا 4.2 فیصد مقرر کردیا گیا۔

وفاقی کا پی ایس ڈی پی کے تحت 1126ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے، صوبائی حکومتیں ترقیاتی منصوبوں پر 3138 ارب خرچ کریں گی۔

صوبہ پنجاب 1450 ارب جبکہ سندھ کا ترقی بجٹ 816 ارب روپے، خیبرپختوانخواہ 564 ارب، بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 308 ارب روپے مقرر کردیا گیا۔ دیگر مختلف وفاقی سرکاری ادارے 451 ارب روپے الگ خرچ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close