امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق خفیہ معلومات کے مبینہ افشا ہونے کے معاملے پر نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ایران جنگ کے تناظر میں امریکی گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود ہے، تاہم فوجی نوعیت کی خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
اس معاملے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض اقسام کے گولہ بارود کی دستیابی دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے، لیکن امریکا مجموعی طور پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس گولہ بارود کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔






