چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کی حمایت کردی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، تاہم اس کے لیے وسیع سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے متعلقہ اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت حاصل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کی تشکیل ایک اہم معاملہ ہے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں شہباز شریف کا بطور وزیراعظم 5 سالہ مدت مکمل کرنا مشکل نظر آتا ہے۔