کراچی: رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن رواں ماہ 12اگست کو ہوگا تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اور13اگست کی درمیانی رات 8 بج کر34 منٹ پرہوگا، 12 اگست کی رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پرختم ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا جبکہ یورپ، افریقا اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا لیکن چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔






