اسلام آباد (پی آئی ڈی): وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیر صحت اور ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر انصر ابدالی کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نئیر، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی اور صدر ریاست کے کوآرڈینیٹر حنیف کھٹانہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






