ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے یہ درخواست اپریل کے مہینے کی فیول لاگت کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 2 جون کو سماعت کرے گی۔

مجوزہ اضافے کی منظوری کی صورت میں اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close