کراچی :
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد صرافہ مارکیٹ میں ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 830 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 68 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 480 ڈالر پر آگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




