راولاکوٹ
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک راولاکوٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عاطف رحمان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان،سیکرٹری مالیات حسن مسعود، سیکرٹری پی پی ایچ چوہدری محمد رقیب، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عامر لطیف، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، ڈی جی صحت سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے اجلاس میں ڈی ایچ کیو چک ہسپتال کے فیز 3 کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر ہسپتال کو مکمل طور پر فعال اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے 477 نئی آسامیوں کی تخلیق کی بھی ہدایت کی تاکہ طبی عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






