بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں شکست کے بعدقومی کپتان شان مسعود نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود نے قیادت چھوڑنے کے بارے میں ساتھی کھلاڑیوں کو آگاہ کردیاہے،وہ لاہور واپس جا کر پی سی بی حکام کو استعفیٰ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق شکست کے فوری بعد شان مسعود نے آج پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا،وہ اپنی بیٹنگ کارکردگی اور قیادت میں مسلسل ناکامیوں سے مایوس ہیں۔شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی،ان کی قیادت میں پاکستان نے سولہ ٹیسٹ کھیلے جن میں بارہ میں شکست ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






