کوٹلی:
سعودی عرب میں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نئیر کے اعزاز میں حاجی اشرف کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر اور اوورسیز کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی اور وزیر اطلاعات کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل، مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے چوہدری محمد رفیق نئیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب میں چوہدری ظفر، عمران شکور، اصفان شکور، لیاقت گورسی، مرزا سہیل، طیب گورسی، علی گورسی، مرزا عاقب، مرزا شیراز اور رضا زمان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے قومی معاملات پر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






