عوام کا تاریخی ہجوم، وزیراعظم کے استقبال نے سب ریکارڈ توڑ دیے

سماہنی (پی آئی ڈی)10 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی دعوت پر تحصیل سماہنی کے ایک روزہ تفصیلی دورہ کیا ،وزیراعظم کا پر پیر گلی پہنچے تو شاہراہ جموں پر وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی اور سابق قائممقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کی قیادت سینکڑوں کارکنان نےڈھول، بینڈ باجوں کے ہمراہ استقبال کیا، فضاء میں میرج بم چلا ئے گے ، وزیراعظم کا والہانہ تاریخی استقبال کے دوران کئی من گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار پہنائے گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، سابق وزراء اعظم سردار محمد یعقوب خان، سردار تنویر الیاس اور وزراء حکومت بھی تھے، وزیراعظم کا پیر گلی، پونا دھندڑ، ،برجھا جنڈالہ بنڈی چوکی ، پونا ، سماہنی کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی عوام الناس نے والہانہ پرتپاک استقبال کیا،وزیراعظم نے دورہ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کیے ،وزیراعظم کو پیر گلی سے ایک بڑی استقبالی ریلی کے ہمراہ چوکی سماہنی لایا گیا۔اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری قاسم مجید،چوہدری محمد اخلاق، محترمہ نبیلہ ایوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے سماہنی پہنچنے پر داخلی راستہ پیر گلی میں شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا ،اس موقع کارکنان نے جیئے بھٹو ، جیئے بےنظیر ،جیئے آصف علی زرداری، جیئے بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور زندہ باد کے نعرے لگائے گے ۔وزیراعظم نے پیر گلی تا جنڈالہ 8.2 کلو میٹر روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس منصوبہ پر تقریبا 68 کروڑ روپے کی لاگت ائی ہے جبکہ وز یر اعظم نے ایک ارب روپے کی لاگت سے سماہنی چوکی گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا عوام الناس اور علاقہ مکینوں نے ان ترقیاتی منصوبوں کو علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close