عوام کیلئے ہر محاذ پر لڑیں گے جماعت اسلامی کا بڑا پیغام

لاہور :   امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں ڈیجیٹل میڈیا لیڈر شپ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا میں سیاسی حالات بدل رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں سیاسی محاذ پر بی جے پی بری طرح پٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اصل میں آر ایس ایس ہی ہے جس نے اسے بچایا ہوا ہے، آر ایس ایس نے بہت کام کیے، ذہن سازی کی، مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سرکاری سکولز آئوٹ سورس کیے جا رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں رہا، تعلیم کے لیے عوام تک بھرپور آواز پہنچائیں، آئی پی پیز سمیت تمام مسائل پر عوام کو آگاہ رکھیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول پر لیوی ایک خاص مقصد کے لیے لی جاتی ہے، حالیہ اضافے سے لیوی 107 روپے ہو چکی ہے، بلوچستان کے معاملے پر جماعت اسلامی کا موقف واضح ہے، پاکستان کسی حکمران یا شخصیت کا نام نہیں ہے،یہ عوام کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم نے گزشتہ روز تعلیم کارڈ تقسیم کیے ہیں، عوام کے لیے جو ہو سکا کریں گے، لڑنا پڑا تو لڑیں گے، جماعت اسلامی کو موقع ملا تو 100 فیصد تعلیم مفت کریں گے،بنوقابل پروگرام سے پاس ہو کر نوجوان اچھا روزگار کما رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بچوں کی کامیابی دیکھ کر دلی سکون ملتا ہے، آپ پورے پاکستان کی کور ٹیم ہیں،بھرپور محنت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close