ایسا کیا ہوا جس نے پاکستان ویمنز کرکٹ کا مستقبل بدل دیا؟

 

لاہور:   چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی قابلِ فخر بیٹیوں نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹرز نے کئی انٹرنیشنل ریکارڈ قائم کیے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان کی تمام ماوں کے نام اور باصلاحیت بیٹیوں کی جانب سے ماوں کو زبردست خراجِ تحسین ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close